پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ایس پی سمیت ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں کو متحد کرنے پر اتفاق

کراچی (پی پی آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے مختلف دھڑوں کو ضم کرنے کے لیے گورنرہاؤس کراچی اہمیت اختیار کرگیا۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے تمام گروپس کو ایم کیو ایم میں ضم کرنے کا فارمولہ طے کرلیا جب کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان کو پی ایس پی سمیت تمام گروپس کو ایم کیو ایم میں ضم کرنے پر راضی کرلیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے مختلف دھڑوں کو ایک جگہ لانے کیلیے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رات گئے گورنر ہاؤس میں ایک اجلاس ہوا تھا۔ جس میں گورنر سندھ اور خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے شرکت کی۔ذرائع نے بتایا کہ گورنرنیرابطہ کمیٹی کوتمام گروپس کوضم کرنیپرراضی کرلیا ہے۔ یہ انضمام دو مراحل میں ہوگا۔پہلے مرحلے میں مصطفیٰ کمال کی قیادت میں پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی) ایم کیو ایم میں ضم ہوگی جب کہ دوسرے مرحلے میں فاروق ستار سمیت دیگرگروپ ایم کیوایم پاکستان میں شامل ہوں گے۔ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے کنوینئرخالد مقبول ہی رہیں گے۔ مصطفی کمال،انیس قائمخانی سمیت دیگرخالدمقبول کی سربراہی پررضامند ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چندروزمیں پی ایس پی کیایم کیو ایم میں ضم ہونیکااعلان متوقع ہے۔