پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنر پنجاب نے خاتم النبیین یونیورسٹی لاہور بل 2022 کی منظوری دیدی

لاہور(پی پی آئی)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے خاتم النبیین یونیورسٹی لاہور بل 2022 کی منظوری دے دی۔ قرآن پرنٹنگ اینڈ ریکارڈنگ ترمیمی بل بھی منظور جبکہ یونیورسٹی آف گجرات ترمیمی بل کی بھی منظوری دے دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق گورنر بلیغ الرحمٰن نے بطور چانسلر مختلف سمریوں کی منظوری دے دی، ڈاکٹر محمد امجد شعبہ الیکٹرونکس انجینئرنگ کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئرنگ فیکلٹی کے تین سال کے لیے ڈین تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے شاہد جاوید کو تین سال کے لیے بطور کنٹرولر آف ایگزامینیشن تعینات کر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کی پروفیسر ڈاکٹر ثروت رسول کو تین سال کے لیے بطور ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز جبکہ وائس چانسلر گورنمنث کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق کو تین سال کے لیے سرگودھا یونیورسٹی کا سنڈیکیٹ ممبر نامزد کر دیا۔پرفیسر ڈاکٹر ملک غلام بہلول کو تین سال کے لیے بطور ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی۔