ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گھروں میں وارداتوں میں ملوث افغانی ڈکیت گروہ کے 3 کارندے گرفتار

بوٹ بیسن پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انھوں نے گولی چلادی
جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی،قبضے سے پستول، موٹر سائیکلیں اور اوزار برآمد
ہر سال موسم سرما میں وارداتوں کیلئے یہ ٹولہ کراچی آتا ہے، ملزمان کادوران تفتیش ا عتراف
کراچی (پی پی آئی)بوٹ بیسن پولیس نے ایک مقابلہ کے بعدشہر میں گھروں سے ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث افغانستان سے تعلق رکھنے والے ڈکیت گروہ میں شامل 2 زخمیوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ بوٹ بیسن کے علاقے بلاک 2 میں واقع Bay-View سکول کے قریب پولیس معمول کے مطابق چیکنگ میں مصروف تھیاسی دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار 3 مسلح ملزمان مذکورہ مقام سے گزرے جنہیں پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دیپولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں سمیت 3 ملزمان گرفتارکر لئے گئے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 عدد غیر قانونی پستول، 2 عدد تیموریہ اور مدینہ کالونی سے سرقہ شدہ موٹر سائیکلیں اور اوزار برآمدہوئے۔گرفتار ملزمان کی شناخت رضا خان ولد مومن خان، عبدالمنان ولد جمال الدین اور تاج محمد عرف طوطی ولد امین رحمان کے ناموں سے ہوئی ہے انتہائی مطلوب ملزمان کا یہ گروہ ہر سال موسم سرما میں کراچی آتا ہے اور گھروں سے ڈکیتی کی وارداتیں سر انجام دینے کے بعد واپس افغانستان چلے جاتا ہے۔زخمی ملزمان کو ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے