شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور میں کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ

لاہور(پی پی آئی)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہیکہ کھلے دودھ پر پابندی صوبے بھر میں لگائی جائے گی تاہم پہلے مرحلے میں لاہور سے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی حکمت عملی بنالی گئی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ٹیسٹنگ کے مرحلے میں کھلا دودھ مضر صحت پایا گیا ہے جس کے بعد لاہور میں گلی محلوں کی دکانوں پر بھی اب پیکنگ دودھ فروخت کیا جائے گا جس کے لیے گوالا ایسوسی ایشن سے بات چیت چل رہی ہے، اس معاملے میں گوالا ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لے کر مزید فیصلے کیے جائیں گے۔