وزیراعلیٰ سندھ سے روٹری انٹرنیشنل کے صدر کی ملاقات ، پولیو کے خاتمے کی پیشرفت پر تبادلہ خیال

کراچی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان گلبرگ میں مقابلہ ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کیپٹن محمد سرور شہید کو ان کے 78 ویں یوم شہادت پر صدر مملکت اور وزیراعظم کا خراج عقیدت

کراچی اسٹار گیٹ پی ایس او پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے بائیک سوار جاں بحق

کراچی پاپوش نگر میں ، آوارہ گولی لگنے سے نوجوان زخمی ، نارتھ ناظم آباد سےزخمی ڈاکو گرفتار

بدیں میں صدر آصف زرداری کی 71ویں سالگرہ منائی گئی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نواز شریف اسی سال وطن واپس آئیں گے،عمران کوسندھ یا بلوچستان کی جیلوں میں دیکھ رہاہوں، منظور وسان کی پیش گوئی

خیر پور(پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما،مشیرزراعت منظور وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اسی سال 2023 میں وطن واپس آئیں گے، نیا سال پی پی پی کے لئے بہتر ہے، پارٹی کو دیگر صوبوں میں مضبوط ہوتا دیکھ رہا ہوں.پی پی آئی کے مطابق منظور وسان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ رواں سال عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں، ان پر مصیبتیں منڈلاتی رہیں گی، انہیں کسی نہ کسی دیوار کے پیچھے قید دیکھ رہاہوں، انہیں سندھ یا بلوچستان کی جیلوں میں دیکھ رہا ہوں۔منظوروسان نے کہا کہ عمران خان کو کچھ اداروں نے بنایا تھا، اب وہ انکے ساتھ نہیں ہیں، جو لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں وہ علیحدگی اختیار کرکے دوسری پارٹی بنائیں گے یا پرانی پارٹیوں میں واپس جائیں گے، عمران خان کا جب باجوہ صاحب نے ساتھ دیا تھا تب وہ کیوں خاموش تھے؟.انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم آنکھیں نہیں دکھائے گی، وہ اور ہم ساتھ رہیں گے، ہر پارٹی کا حق ہوتا ہے کہ وہ اپنے مطالبات رکھے۔منظوروسان نے پیش گوئی کی ہے رواں سال کوشش کی جائے گی کہ چند وڈیروں اور جی ڈی اے کو پی پی پی مخالف مقابلہ کروایا جائے،مگر کچھ جی ڈی اے کے لیڈر ہمارے ساتھ ہونگے، ملک جیسے پہلے چلتا تھا ایسے ہی چلتا رہیگا، مزید معاشی مسائل سامنے آئیں گے۔