اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دہشت گردی کیخلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے:امریکا

واشنگٹن(پی پی آ ئی)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے، پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے شدید نقصان اٹھایا ہے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ افغانستان دہشت گردی کا لانچنگ پیڈ نہ بنے، پاکستانی عوام نے دہشت گرد حملوں سے شدید نقصان اٹھایا ہے، جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان کے فیصلوں کے خلاف کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں، افغان عوام کی بہتری کیلئے پر عزم ہیں، افغانستان میں صورتحال کوقریب سے مانیٹرکر رہے ہیں، افغانستان میں این جی اوز خاص طور پر خواتین کو کام کی اجازت دینی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ افغان طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے، امریکہ اور اتحادی طالبان کے فیصلوں پر رد عمل دیں گے، جی سیون اور دیگر ممالک بھی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔