سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امریکہ کے”ارلی وارننگ پروجیکٹ ”کی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر اور مسلمانوں کے خلاف مظالم کا تذکرہ شامل

نئی دہلی /واشنگٹن(پی پی آئی)امریکہ کے”ارلی وارننگ پروجیکٹ ”نے بھارت کو2022-23میں بڑے پیمانے پر قتل وغارت کے سب سے زیادہ خطرے والے ممالک میں آٹھویں نمبر پر قرار دیاہے۔”ارلی وارننگ پروجیکٹ ”بڑے پیمانے پر تشدد کے خطرے والے ممالک کی نشاندہی کرتا ہے، مقبوضہ کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے اپنیرپورٹ میں کہاہے کہ جب کسی خاص گروہ سے وابستگی کی وجہ سے ایک سال یا اس سے کم عرصے میں مسلح افواج کے ہاتھوں ایک ہزاریا اس سے زیادہ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں تو بڑے پیمانے پر قتل کا رجحان پایاجاتا ہے۔نسل کشی کی تقریبا تمام اقسام میں اجتماعی ہلاکتیں شامل ہیں اگر وہ اس تعریف سے مماثل ہیں۔2021-22 کی رپورٹ کے مطابق بھارت کو پچھلے پانچ سالوں میں ہونے والی تحقیق کے لئے 15ممالک میں دوسرے نمبرپر رکھا گیا تھا۔اس تحقیق میں مودی اور امیت شاہ کی سربراہی میں بی جے پی کی موجودہ حکومت کے تحت مسلمانوں کے خلاف مظالم کی متعدد مثالوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔