لاہور (پی پی آئی) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں جمعرات کے روز بھی شدید دھند کا راج رہا جس کے باعث موٹرویز سمیت اہم شاہراہیں سفر کیلئے بند کر دی گئی۔ترجمان موٹر ویز پولیس کے مطابق لاہور ملتان موٹر وے فیض پور سے رجانہ جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم الیون شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہو جانے کے باعث بند کردی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق موٹر وے ایم ٹو لاہور سے اسلام آباد تک جبکہ موٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک اور موٹر وے ایم فائیو کو بھی شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیور حضرات تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔دوسری جانب جھنگ، سانگلہ ہل، دیپالپور، پیرمحل، جڑانوالہ اور گردونواح کے علاقے بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث اہم شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
Next Post
ملتان روڈ پر دھند کے باعث خوفناک ٹریفک حادثہ، 8 افراد زخمی
Thu Jan 5 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) ملتان روڈ پر دھند کے باعث خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔لاہور ملتان روڈ پرجمعرات ک علی الصبح دھند کے باعث 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں […]
