پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ گول کردیا وزیراعلیٰ پنجاب آئندہ دس روز تک اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے

لاہور(پی پی آ ئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پر ویز الٰہی آئندہ دس روز تک اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے، پنجاب اسمبلی میں 9 سے 16 جنوری تک کے سیشن کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے اسمبلیوں کی تحلیل کا معاملہ ایک بار پھر گول کردیا ہے، پنجاب اسمبلی کا 9 سے 16 جنوری تک کے سیشن کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، جس میں وزیراعلیٰ کا اعتماد کا ووٹ یا اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے ایجنڈے شامل ہی نہیں کئے گئے۔پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے 9 سے 16جنوری تک کا ایجنڈا جاری کیا ہے، جس کو دیکھتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی آئندہ 10روز تک اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے۔ اور 16 جنوری تک وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کا ووٹ لینے کا معاملہ زیر غور نہیں آئے گا۔