پی ٹی آئی کو الیکشن میں کامیابی کے لیے ترقیاتی کاموں کی ضرورت نہیں: تیمور جھگڑا

پشاور (پی پی آئی)خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمورسلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ کہ صوبے کی معاشی صورتحال گزشتہ تین ماہ سے بہتری کی طرف گامزن ہے۔ پی پی آئی کے مطابق تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کہ ’ہمیں صورتحال سے نمٹنے کے لیے بہت سے سمجھوتے کرنے پڑے، کچھ ماہ سالانہ ترقیاتی فنڈز کو روک کر رکھنا پڑا اخراجات کم کرنے پڑے تب جا کر ہمارے خزانے کے ماہانہ بیلنس میں 30 سے 35 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔‘وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ’ہمیں الیکشن میں کامیاب ہونے کے لیے ترقیاتی کام کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ الیکشن سے وہی ایم پی اے ڈر سکتا ہے جس کو ٹکٹ نہ ملنے کا خدشہ ہو۔‘ ’ہم نے چار سالوں میں اتنا کام کیا ہے کہ سب نے دیکھ لیا۔ دوسری جانب پی ڈی ایم کا پرانا پاکستان کا حال بھی سب نے دیکھ لیا ہے۔‘وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ ’سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر کی تعمیر مکمل نہ ہونے میں بڑی رکاوٹ وفاق کا فنڈز ریلیز نہ کرنا ہے۔ اگر یہ فنڈز ریلیز کرتے تو صوبے کے متعدد منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ جاتے۔‘

Next Post

حمزہ شہباز کیمپ کے آزاد رکن اسمبلی بلال وڑائچ پی ٹی آئی کے قافلے میں شامل فواد چوہدری اور میاں اسلم کی موجودگی میں عمران سے ملا قات،پرویز الہی کی حمایت کا اعلان

Thu Jan 5 , 2023
لاہور(پی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے اعتماد کا ووٹ لینے سے قبل حمزہ شہباز کیمپ کے آزاد رکن پنجاب اسمبلی بلال وڑائچ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قافلے میں شامل ہو گئے۔پی پی آئی کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے پنجاب اسمبلی کے آزاد حیثیت میں […]