سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مہنگائی کے حوالے سے سرکاری اعدادوشمار حقائق پر مبنی نہیں ‘ جمشید اقبال چیمہ

شہروں اور دیہات میں مہنگائی کی شرح پیش کئے گئے اعدادوشمار سے کہیں زیادہ ہے
مڈل کلاس طبقہ بھی غربت کی لکیر سے کہیں نیچے چلا گیا جو انتہائی تشویشناک بات ہے
لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے جو اعدادوشمار پیش کئے جارہے ہیں وہ حقیقی نہیں ہیں، شہروں اور دیہاتوں میں مہنگائی کی شرح پیش کئے جارہے اعدادوشمار سے کہیں زیادہ ہے،تیرہ جماعتوں کا حکمران اتحاد عوام کی بجائے اپنے لئے دودھ کی شہد کی نہریں بہانے پر لگا ہوا ہے، پی پی آئی کے مطابق پی ٹی آئی کے وائٹ پیپر کے بعد عوام کو معیشت کے آگاہی حاصل ہوئی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ادارہ شماریات کے مہنگائی کے حوالے سے اعدادوشمار مصنوعی ہیں، جو اعدادوشمار دکھائے جارہے ہیں اصل مہنگائی اس سے کہیں زیادہ ہے، تاریخ میں یہ ملک میں پہلاموقع ہے کہ عوام تین سے دو وقت کی روٹی پر آگئے ہیں اور اس کے باوجود ان سے اپنے اخراجات پورے نہیں ہو رہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں نے مڈل کلاس اور غریب طبقات کو کچل کر رکھ دیا ہے، مڈل کلاس طبقہ بھی اب غربت کی لکیر سے نیچے چلا گیا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔