شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پولیو ورکرز نے مشکل حالات میں کام جاری رکھا: وزیراعظم بدقسمتی سے پاکستان چند ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

لاہور(پی پی آ ئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ پولیو ورکرز نے مشکل حالات میں کام جاری رکھا، چند ماہ میں پولیو کے 20 کیسز سامنے آئے، صوبوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے ملک گیر انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کردیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ ملک کو پولیو سے پاک کردیں گے، سیلاب کی وجہ سے انسداد پولیو مہم متاثر ہوئی،پولیو ورکرز نے مشکل حالات میں کام جاری رکھا، تاریخ ورکرز کو سنہرے حروف سے یاد رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان چند ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وزیرستان میں چندماہ میں پولیو کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ صوبوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، افواج سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز نے کاوشیں کیں، بچوں نے بڑے شوق سے پولیو کے ڈراپس لئے ہیں۔