شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان دوبارہ اقتدار میں آیا تو یہ ملک تباہ ہوجائے گا:مولانا فضل الرحمان

پشاور(پی پی آ ئی) پی ڈی ایم کے سر براہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان دوبارہ اقتدار میں آیا تو یہ ملک تباہ ہوجائے گا۔پشاور میں تقریب سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان دوسروں پرالزامات لگاتے اور انہیں چور کہتے ہیں، عمران خان کو اس بات کاافسوس ہے وہ اپنے بیرونی آقاوں کامشن پورا نہیں کرسکا۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کرنے کی پوری کوشش کی، دنیا ہماری مدد کر رہی ہے، عمران خان بتاؤ کہ پاکستان کے دوستوں نے تم پر اعتماد کیوں نہ کیا؟، دنیا کہتی ہے عمران کو پیسے دیں گے تو ضائع ہوجائیں گے۔عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تم نے خود کو مظلوم ثابت کرنے کیلئے ایک کاغذ کا ٹکڑا لہرایا۔ جس کی بنیاد جھوٹ کے سوشل میڈیا پر ہو وہ ہمیں سچ بتائیگا؟, ان جیسے لوگ اپنے اعمال اور کردار کی وجہ سے بدبودار ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان سوچ رہا تھا میں اسمبلیاں توڑوں گا تو طوفان آجائے گا، عمران خان دوبارہ اقتدار میں آیا تو یہ ملک تباہ ہوجائے گا۔