کراچی: سال2013 میں دنیائے کرکٹ کے چند عظیم کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیارکیں۔ کرکٹ میں کھلاڑی آتے اور جاتے ہی رہتے ہیں۔ لیکن سال دوہزار تیرہ کرکٹ کی تاریخ میں کبھی فراموش نہیں ہوسکے گا۔ اس سال دنیائے کرکٹ کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کی حکمرانی کا سورج غروب ہوگیا۔ کئی برسوں تک کرکٹ میں بادشاہت قائم رکھنے والے ٹنڈولکر نے شاہی تخت چھوڑ دیا۔ ٹنڈولکر جاتے جاتے دوہزار تیرہ کے سال کو ریکارڈ بک میں ہمیشہ کے لئے زندہ کرگئے۔ بات صرف ٹنڈولکر تک ہی ختم نہیں ہوتی۔ سری لنکا کے مایہ ناز بیٹسمین تلکارتنے دلشان نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔دلشان کا شمار ان چند کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے تن وتنہا اپنی ٹیم کو کئی فتوحات دلائیں۔ اب ایسے کھلاڑی کا متبادل تلاش کرنا مشکل ہی نظر آتا ہے۔ دو ہزار تیرہ میں کرکٹ مداحوںکو بری خبر اس وقت سننے کو ملی جب دنیا کے بہترین آل رﺅانڈر جیک کیلس نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔بھارت کے خلاف کیرئیر کے آخری ٹیسٹ میں سنچری بناکر کیلس ٹنڈولکر ، پونٹنگ، ڈریوڈ سب ہی سے بازی لے گئے۔ ریٹائرمنٹ کی ہوا انگلینڈ میں بھی چلی۔انگلینڈ کے کامیاب آف اسپنر گریم سوان نے آسڑیلیا کے خلاف جاری ایشیز سیریز میں اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔ کھلاڑی چلے جاتے ہیں لیکن کھیل کے لئے ان کی بے مثال خدمات یاد گار بن جاتی ہیں۔
Latest from Blog
کراچی(پی پی آئی) کراچی کی میمن گجراتی برادری نے یوم گجراتی بولی منایا اور گجراتی بولی
کراچی(پی پی آئی)عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پرکراچی میں مقیم احباب شاہ پور چاکر کی
سکھر(پی پی آئی) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیرلیاقت بلوچ نے سکھر میں جماعت اسلامی کے
بیجنگ/اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان نے تاریخی سنگ میل عبور کرلیا، تاریخی خلائی مشن چاند کے سفر
تلہار(پی پی آئی)تلہار کے سرکاری اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے سے بچہ جاں
اسلام آباد(پی پی آئی)پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے اپنے بھائی معاون خصوصی
کراچی(پی پی آئی)بلوچستان کے ضلع خضدار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے خضدار پریس کلب کے
خضدار(پی پی آئی)بلوچستان کے ضلع خضدار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے گاڑی تباہ ہوگئی۔ دھماکے
ٹورنٹو (پی پی آئی)کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کی پولیس نے کینیڈین بینکوں میں جعلی دستاویزات پر
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستانی عازمین کیلئے حج ایپ متعارف کروا دی گئی جسے ہر حاجی کیلئے