حکمرانوں کی نام نہاد جمہوریت بے نقاب ہوگئی ہے: شیخ رشید

سپیکرنے 35 استعفے منظور کر کے نون لیگ کی خوفزدہ قیادت کو بے نقاب کر دیا
را ولپنڈی(پی پی آئی)سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نام نہاد جمہوریت بے نقاب ہوگئی ہے جو سپیکر کہتا تھا کہ میں ایک ایک کا استعفیٰ منظور کروں گا اس نے 35 استعفے منظور کر کے نون لیگ کی خوفزدہ قیادت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ جس طرح ملک تباہی کی طرف جارہا ہے اگر بروقت قدم نہ اٹھایا تو یہ ملک بدنظمی اورمعاشی تباہی کی طرف چلاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اسمبلیوں میں جانے کا نام لیا توان کے چھکے چھوٹ گئے،اور حکومت نے35ممبروں کا استعفیٰ الیکشن کمیشن سے منظور کراکے خود کومزید گندہ اورپراگندہ بنادیا ہے،حکمران جو مرضی چال چل لیں حالات کی سنگینی ایسی ہیکہ الیکشن کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے،جمعرات کولندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کروں گا۔

Next Post

کراچی میں سائبرین ہواؤں کا زورٹوٹ گیا، سردی کی شدت میں کمی

Wed Jan 18 , 2023
کراچی(پی پی آ ئی)کراچی میں سائبرین ہواؤں کا زور ٹوٹ گیا، جس کے بعد سردی کی شدت میں کمی آگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا […]