کراچی(پی پی آ ئی)کراچی میں سائبرین ہواؤں کا زور ٹوٹ گیا، جس کے بعد سردی کی شدت میں کمی آگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں 8 تا 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 23 جنوری سے ایک اور سردی کی لہر کا امکان ہے۔
Next Post
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
Wed Jan 18 , 2023
کرا چی(پی پی آ ئی) کراچی ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست آگیا۔ائیر کوالٹی انڈیکس(اے کیو آئی) کے مطابق کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 233 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔
