مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی صوبائی اسمبلیاں نہ توڑتے تو منا کرلے آتے مگر اب ضمنیاں آ پس میں لڑیں: سعد رفیق

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے صوبائی اسمبلیاں نہ توڑتے تو آپ کو منا کرلے آتے مگر اب ضمنیاں آ پس میں لڑیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے خالی ہونے والی تمام نشستوں پر ضمنی انتخاب میں عمران خان کھڑے کرنے کے اعلان پر رد عمل دیتے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی کا یہ علاج ہم نے 2 ماہ سے سوچ رکھا تھا، صرف 4 لوگوں کو علم تھا۔پاکستان تحریک انصاف کوطنز کا نشانہ بناتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا، ’صوبائی اسمبلیاں نہ توڑتے تو آپ کو منا کر واپس لے آتے مگر اب ضمنیاں لڑو ضمنیاں وہ بھی اپنے آپ سے۔عمران خان کے اکیلے ہی انتخاب لڑنے سے متعلق سعد رفیق نے مقبول کلام سے ایک لائن ’گلیاں ہوجان سونجیاں تے وِچ مرزا یار پھرے‘ لکھتے ہوئے بھی اپنا مْدعا بخوبی واضح کیا۔واضح رہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی کی جانب سے 35 استعفوں کی منظوری کے بعد پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ تحریک انصاف تمام نشستوں پرالیکشن لڑے گی اور عمران خان ان 33 نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔