مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی اور صوبائی وزرا سمیت 21 پارلمینٹیرینز کی رکنیت معطل

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک وفاقی، تین صوبائی وزرا اور ایک مشیر سمیت 21 پارلیمنٹیرینز کی رکنیت معطل کردی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ارکان پارلیمنٹ نے 31 دسمبر تک اپنے اور اپنے اہلخانہ کے اثاثوں، واجبات کی تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جمع کروانی تھیں، اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے کے لیے 15 جنوری 2023 تک توسیع کی گئی تھی۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 6 سینیٹرز احمد خان، انوارالحق کاکڑ، عبدالقادر، مولانا عبدالغفور حیدری، منظور احمد کاکڑ، سعید احمد ہاشمی کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔3 ارکان قومی اسمبلی وفاقی وزیر سردار اسرار ترین، مولانا عصمت اللہ، سید محمود شاہ کی بھی رکنیت معطل کر دی گئی۔12 ارکان صوبائی اسمبلی مولوی نور اللہ، وزیراعلیٰ کے مشیر میر عمر جمالی، سردار یار محمد رند، عبدالواحد صدیقی، صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی، ملک نعیم بازئی، صوبائی وزیر مبین خلجی، میر عارف جان محمد حسنی، میر نعمت اللہ زہری، میر اکبر مینگل، صوبائی وزیر میر اکبر آسکانی اور میر حمل کلمتی نے اپنے اور اپنے اہلخانہ کے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع نہیں کروائیں تھیں جس پر ان کی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔