سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لیاری کے گلوکار کیفی خلیل کی مقبولیت عروج پر، اسپاٹیفائی کے لوکل چارٹس پرچرچے

کراچی (پی پی آئی)کراچی کے علاقے لیاری سے ابھرنے والے گلوکارکیفی خلیل نے اسپاٹیفائی کیبدولت دنیا بھر میں اپنی پہچان بنالی ہے آپ نے ‘کہانی سنو 2.0 ‘ یا ‘کانا یاری ‘کسی نہ کسی شارٹ ویڈیو یا پھر کسی دوست کی اسپاٹیفائی (Spotify) کی پلے لسٹ سے لازمی سنا ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق ‘کہانی سنو 2.0 ‘ اسپاٹیفائی کے ویکلی چارٹس پر مسلسل پہلی اور دوسری پوزیشن پر براجمان ہے جسے ایک کروڑ 90 لاکھ سے زائد بار سنا جاچکا ہے اور یہ تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ ڈرامہ ‘مجھے پیار ہوا تھا’ کے روح پرور گیت کے ساتھ ساتھ کیفی کا ‘کہانی سنو 2.0 ‘کا تخلیقی شاہکار اسپاٹیفائی کے ڈیلی وائرل سانگز میں سب سے پہلے نمبر پر موجود ہے۔ کیفی کی مقبولیت دیکھتے ہی دیکھتے ہر طرف پھیل گئی ہے اور ہر عمر اور ملک میں انہیں پسند کیا جارہا ہے۔ اسپاٹیفائی پر بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا میں سب سے زیادہ سنے جانے والے کیفی خلیل ایک شاندار مثال ہیں کہ کس طرح سے ایک آڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے ذریعے کراچی کے نوجوان کی آواز کو دنیا بھر میں سنا گیا۔