شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایران کا پاک ایران سرحد پردہشتگردی کی شدید مذمت

اسلام آ باد(پی پی آئی)پاکستان کے مطالبے کے بعد ایران نے بھی دہشت گرد کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔ بلوچستان کے ضلع پنجگورمیں پاک ایران بارڈر کے چوکاپ سیکٹر میں دہشت گردی کا واقعہ پر ایرانی سفارت خانے کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ حملے میں شہید ہونے والوں پر اللہ تعالیٰ رحمتیں نازل کرے، دہشت گردی پاکستان اور ایران کے لیے مشترکہ درد ہے۔بیان میں مزید کہا کہ دونوں ممالک اس مکروہ عمل کے متاثرین ہیں ایرانی سفارت خانہ شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہے۔یاد رہے گزشتہ روز ہی بلوچستان کے ضلع پنجگورمیں پاک ایران بارڈر کے چوکاپ سیکٹر میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تھا۔دہشت گردوں کی جانب سے سرحد پر گشت کرنے والے سیکورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔