شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سریے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

کرا چی(پی پی آ ئی)ملک میں خام مال اسکریب کی عدم دستیابی اور امپورٹ بند ہونے سے سریے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔یومیہ نرخ بڑھنے سے قیمت اڑھائی لاکھ روپے تک پہنچ گئی، ایل سیز نہ کھلنے اور موجودہ ملکی معاشی صورتحال کے باعث ملز مالکان فیکٹریاں بند ہونے کے ڈر سے پریشان ہیں۔پاکستان اسٹیل انڈسٹری کا زیادہ انحصار امپورٹڈ اسکریپ پر ہے اور ایل سیز کئی ماہ سے کھل نہیں رہیں، لوکل اسکریب ضرورت پوری کرنہیں پارہا۔سریا کی قیمت میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے جبکہ 13 ہزار کے بڑے اضافہ کے بعد سریا کی قیمت اڑھائی لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔اسٹیل ملزانتظامیہ کا کہنا ہیکہ موجودہ ملکی معاشی صورتحال کے باعث فیکٹریاں کچھ پہلے سے بند کچھ بند ہونے کے قریب ہیں، ایل سیز کی بندش کے باعث کیمکلز بھی امپورٹ نہیں ہورہا۔حکومتی حکام کے مطابق فوری ایل سیز کھولنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور اس میں وقت لگے گا جس سے بحران مزید بڑھ سکتا ہے۔