مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

موجودہ حکومت کو گھر بھیجنا پاکستان اور اداروں کے مفاد میں ہے: فواد چوہدری

اسپیکر کی کوئی حیثیت نہیں، کسی صورت نگراں حکومت کو نہیں مانیں گے:پی ٹی آئی رہنما
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجو دہ حکومت کو گھر بھیجنا پاکستان اور اداروں کے مفاد میں ہے۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج انتخابات ہونے دئیے ہوتے تو یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی، تمام ایم این ایز یہاں موجود ہیں اور اسپیکر صاحب فرار ہیں، 64 فیصد پاکستان اس وقت نمائندوں کے بغیر ہے۔اسپیکر نے دعویٰ کیا تھا کہ 17 لوگ مجھ سے رابطے میں ہیں، میں اس ڈمی اسپیکر سے سوال کرتا ہوں کہاں ہیں وہ لوگ؟ مریم نواز نے اپنے 2وزرا کو استعفی دینے کا کہا تھا، وہ اسپیکر کے پیروں میں گر گئے تھے کہ استعفے منظور نہ کریں۔ ہمارے اراکین نے چیئر مین عمران خان کی خواہش کا احترام کیا اور استعفے پیش کئے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے81 نشستوں پر استعفے منظور ہوچکے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے تمام استعفے فی الفور منظورکیے جائیں، ملک میں فوری طور پر عام انتخابات کروائے جائیں، انتخابات نہ کروائے توعوام خود انتخابات کروالیں گے۔