اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عدالت نے شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے نئی تاریخ دے دی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ایک بارپھرمؤخرکردی جبکہ عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لئے 2 فروری کی نئی تاریخ دے دی۔ایڈیشنل سیشن جج نے شہباز گل پر اداروں کے خلاف بغاوت پراکسانے کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے کہا کہ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کوکاروائی آگے بڑھانے سے نہیں روکا۔ملزمان کے وکیل نے بتایاکہ اسپیشل پراسیکیوٹرکی کیس میں نامزدگی کوہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے۔جج نے ریمارکس دیئے جب تک فرد جرم عائد نہیں ہوتی حاضری سے استثنیٰ نہیں دیا جاسکتا، جب بھی فردِ جرم عائد کرنے کی بات آئے تو شہباز گِل کی طرف سے درخواست آجاتی ہے۔بعد ازاں عدالت نے شہبازگل پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کرتے ہوئے 2 فروری کی تاریخ مقررکردی۔