سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کواس وقت کسی سیاسی ایڈونچر کی ضرورت نہیں: احسن اقبال

کراچی (پی پی آ ئی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت کسی سیاسی ایڈونچر کی ضرورت نہیں، نہ پاکستان ڈیفالٹ کرے گا نہ کرنے دینگے، ہم ملکی مفاد میں فیصلے کریں گے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہاکہ اس وقت ملک معاشی بحران کی زد میں ہے، ہماری حکومت آنے سے قبل خزانہ خالی تھا، اس وقت کہا جارہا تھا پاکستان سری لنکا بن جائے گا، ہم نے مشکل فیصلے کیے اور پاکستان کی معیشت کو دوبارہ سنبھالا۔ان کاکہنا تھا کہ ہمارے ملک کے اندر سے ایک جماعت مسلسل منفی پروپیگنڈہ کررہی ہے، اس وقت ملک کی تمام قیادت کو معاشی چیلنجز کا سمجھداری سے مقابلہ کرنا چاہیے، پاکستان کو اس وقت معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے زیادہ تعلیم یافتہ شہر ہے، کراچی نے اس جماعت کا کچومر نکال دیا،جس نے گزشتہ 4سال میں ملکی معیشت کا کچومر نکالا تھا۔انہوں نے کہا کہ عوام حقائق جانتے ہیں،عوام یہ دیکھ رہے ہیں کہ اس وقت ملک کو کون بچا رہا ہے، کراچی کے الیکشن نے ہمیں بڑا حوصلہ دیا ہے، جیسے کراچی کے عوام نے جھوٹ کی سیاست کو مسترد کیا ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے عوام بھی جھوٹ کی سیاست کو مسترد کریں گے۔