ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلاول اور پی پی کی مقبولیت سے عمران خان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں

انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست عمران خان کی مقبولیت میں کمی کی نشانی:اسماعیل راہو
کراچی (پی پی آ ئی)صوبا ئی وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے نے کہا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست عمران خان کی عدم مقبولیت کا ثبوت ہے۔ ا پنے ایک بیان میں اسماعیل راہو نے کہاکہ سندھ کے باشعور لوگوں نے تیر پر ٹھپہ لگا کر بلے کو توڑ دیا،بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست عمران خان کی مقبولیت میں کمی کی نشانی ہے۔انہو ں نے کہاکہ عمران خان کی پارٹی امپائر کی انگلی کے بغیر ضلع کاونسل کی سیٹ بھی نہیں جیت سکتی،کراچی کی عوام نے پی ٹی آئی کو 2018 کے عام انتخابات میں ہی مسترد کردیا تھا مگر انہیں جعلی ووٹوں کے ذریعے زبردستی جتوایا گیاتھا۔ کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو عبرت ناک شکست عمران خان کے زوال کی نشانی ہے،خان صاحب کراچی کے لوگوں میں شعور تھا اسی لیے ہی تو انہوں نے آپ کو مسترد کیا۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی،پی ٹی آئی سے کراچی کے لوگوں نے جھوٹے وعدوں کا بدلہ لیا ہے،حالات سندھ کے خراب نہیں بلکہ آپکی ذہنی حالت قابلِ علاج ہے، بلاول بھٹو اور پی پی پی کی مقبولیت سے عمران خان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔