’غیرملکی شپنگ لائنز کا پاکستان کیلئے اپنی خدمات بند کرنے پر غور‘ بحران سے قبل سدباب نہ ہوا توسنگین خطرات سے دو چار ہوسکتے ہیں:شپنگ ایجنٹس

کراچی (پی پی آئی) شپنگ ایجنٹس نے نقدی کی کمی کا شکار پاکستانی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ غیر ملکی شپنگ لائنز پاکستان کیلئے اپنی خدمات بند کرنے پر غور کر رہی ہیں جس کی وجہ سے تمام برآمدات رک سکتی ہیں۔ جبکہ بینکوں نے ڈالر کی قلت کی وجہ سے انہیں فریٹ چارجز بھیجنا بند کر دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان شپز ایجنٹس ایسوسی ایشن (PSAA) کے چیئرمین عبدالرؤف نے ایک خط کے ذریعے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو متنبہ کیا کہ سرحدی ممالک کے علاوہ، پاکستان سے تقریباً تمام بین الاقوامی لاجسٹکس سمندر کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں اور کسی قسم کی رکاوٹ ملک کی بین الاقوامی تجارت کے لیے سنگین مسائل پیدا کر سکتی ہے۔ایسوسی ایشن نے خبردار کیا کہ ”اگر بین الاقوامی تجارت روک دی گئی تو معاشی صورتِ حال مزید خراب ہو جائے گی۔“انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی شپنگ لائنز کارگو کی مقدار کم ہونے کی وجہ سے پہلے ہی پاکستان میں اپنی خدمات بند کرنے پر غور کر رہی ہیں۔پی ایس اے اے کے چیئرمین نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے گورنر جمیل احمد، وزیر تجارت سید نوید قمر، اور بحری امور کے وزیر فیصل سبزواری کو بھی خطوط لکھے ہیں۔

Next Post

رواں مالی سال 1ارب 16 کروڑ ڈالرزسے زائد کی گاڑیاں درآمد صرف دسمبر2022 میں 52 لاکھ 32 ہزارڈالرزکی کاریں درآمدکی گئیں

Sat Jan 21 , 2023
کراچی (پی پی آئی)رواں مالی سال جولائی تا دسمبر1 ارب 16 کروڑ ڈالرز سے زائد کی گاڑیاں درآمد کیں گئیں جن میں لگڑری کاریں، موٹرسائکل بسیں ٹرک اورہیوی وہیکل شامل ہیں۔دستاویزکے مطابق 8 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کے ائیرکرافٹ، بحری جہازاورکشتیاں اور 7 کروڑ 48 لاکھ ڈالرزکی لوڈر گاڈیاں درآمد […]