اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آ باد(پی پی آئی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں آدم گیس فیلڈ سے تیل اور گیس کی تلاش کیلئے لیز کی منظوری دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں گدو کے مقام پر عمیر آئل فیلڈ کی ٹیسٹنگ کی درخواست پر توسیع کیلئے غور کیا جائے گا، جبکہ پی ایل ایل اور سوکار کے درمیان معاہدے کا فریم ورک بھی منظور کیا جائے گا۔اجلاس میں ڈریپ سمری کے تحت 54 نئی ادویات کی قیمتوں کے تعین کی سمری منظور کی جائے گی، ڈریپ کی تجویز پر ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بندرگاہوں پر موجود گندم کی شپمنٹ کے انسپیکشن کی منظوری بھی دی جائے گی، جبکہ کابینہ ڈویڑن کیلئے 3 ارب روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی متوقع ہے۔مزید برآں ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی سمری پر سپریم کورٹ عمارت کی ضروری مرمت اور ججز کی رہائش گاہوں کی مرمت کیلئے بھی فنڈز کی منظوری کا امکان ہے۔