عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اداکارہ مایا علی اور بلال اشرف نے ایک دوسرے سے تعلق کی تردید کردی

کراچی (پی پی آئی)شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل مایا علی اور اداکار بلال اشرف نے ایک دوسرے سے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے تمام گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر دی۔پی پی آئی کے مطابق مایا علی اور بلال اشرف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بات کرتے ہوئے ڈیٹنگ کی خبروں کی تردید کردی۔انٹرویو دیتے ہوئے میزبان نے پوچھا کہ کیا آپ سے جڑے، دونوں سے جڑے رومرز کو کچھ کہنا چاہتے ہیں۔ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ” اس حوالے سے کیا کہیں، لوگو ں کا جو دل چاہتا ہے بولتے رہتے ہیں، کرتے رہتے ہیں، لوگوں کا تو کام ہے باتیں کرنا تو کرتے رہے گے۔ جس پر مایا علی نے کہا کہ” لوگوں کا کام ہے کچھ تو لوگ کہیں گے”.جس پر میزبان نے کہا کہ “کوئی بات نہیں ہے اس پر کیا بات کرنی”۔خیال رہے کہ گزشتہ برس آن سکرین جوڑی مایا علی اور بلال اشرف نے مشہور ڈیزائنر کے لیے فوٹو شوٹ کروایا تھا جس کے بعد سے ان دونوں کی ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ یہ جوڑی جلد ہی ڈرامہ سیریل “یونہی” میں ایک ساتھ نظر آئے گی۔