ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیرآباد فائرنگ،وفاقی حکومت کی بنائی جے آئی ٹی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی نے عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لئے وفاقی حکومت کی بنائی جے آئی ٹی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے وکیل اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی غیر قانونی ہے، پنجاب حکومت نے تحقیقات کے لیے پہلے سے جے آئی ٹی بنا رکھی ہے، اور ایک جے آئی ٹی کی موجودگی میں دوسری جے آئی ٹی نہیں بنائی جا سکتی۔یاسمین راشد نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ وفاقی حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کالعدم قرار دے، اور درخواست کے حتمی فیصلے تک جے آئی ٹی کو کام سے روکا جائے۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی کے اختلافات اور تنازعات کے ساتھ ملزم نوید کے وکیل کے اعتراضات کے بعد 23 جنوری کو وفاقی وزارت داخلہ نے نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔