لاہور(پی پی آئی)فواد چوہدری کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے اہم اتحادی اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ انہوں نے غلط بندے سے پنگا لے لیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری پر تبصرہ کرنے والے مونس الٰہی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ انہوں نے فواد چوہدری کی اہلیہ سے ٹیلیفونیک رابطہ کیا ہے۔مونس الٰہی نے لکھا، ’خوشی ہوئی کہ فواد چوہدری کی اہلیہ بلند حوصلہ خاتون ہیں‘۔فواد چوہدری کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں مونس الٰہی کا مزید کہناتھا کہ، ’انہوں (سیاسی مخالفین) نے غلط بندے کو اٹھا کر جھگڑا مول لیا ہے‘۔فواد چوہدری کے خلاف اسلام ا?باد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے، جو سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر کیا گیا ہے۔
Next Post
عارف علوی کی عمران خان سے ملاقات کا امکان
Wed Jan 25 , 2023
لاہور(پی پی آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی لاہور آمد اور گورنر ہاؤس میں قیام کے دوران صدر عارف علوی کی جمعہ کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کا امکان بھی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق صدر مملکت لاہور میں سرکاری مصروفیات بھی انجام دیں […]
