چوری کے الزام پر چترال میں 13 سالہ بچے نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

چترال (پی پی آئی) اپر چترال میں دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والے 13 برس کے بچے تنویر ضیاء الحق کی لاش تلاش کر لی گئی ہے۔تنویر کی لاش کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد دوسرے گاؤں سے ملی۔ بعض لوگ اسے حادثہ قرار دیتے ہیں جبکہ بعض نے خودکشی قرار دیا کیونکہ اس علاقے میں خودکشی کے واقعات اکثر رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔خودکشی کرنے والے بچے تنویر کے والدنے ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) کو لکھے گئے خط میں انکشاف کیاہے کہ ’خودکشی کے اقدام سے ایک دن قبل مقامی دکانداروں نے اس کے بیٹے کو چوری کے الزام میں پکڑا اور پولیس کے حوالے کیا۔‘ پولیس نے 13 سالہ بچے کو چوکی میں رکھا اور گھنٹوں تک مختلف طریقوں سے پوچھ گچھ کرتی رہی جبکہ بچے پر ایک سے زیادہ وارداتوں کا الزام بھی لگایا گیا۔’اس تمام تر صورتحال کا بچے کی نفسیات پر منفی اثر پڑا اور وہ خوف کی وجہ سے سہم گیا۔‘گھرآ کربھی کم سن تنویر ذہنی دباؤ کا شکار رہا اور اگلے دن خودکشی جیسا انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوا۔‘

Next Post

سہ روزہ سرتیوں سنگ کرافٹس میلہ کراچی میں 3 سے 5 فروری تک منعقد ہوگا

Wed Jan 25 , 2023
کراچی (پی پی آئی)سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 12واں سہ روزہ سرتیوں سنگ کرافٹس میلہ اوشئن مال کلفٹن میں 3 سے 5 فروری تک منعقد ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق میلے میں سندھ بھر کی دیہی ہنرمند خواتین کے ہاتھوں سے بنی گھریلو مصنوعات، ملبوسات، اجرک، فرنیچر، ڈیکوریشن […]