جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فواد چوہدری سے متعلق پرویز الٰہی کے بیان پر اہلیہ حبا کا ردعمل

لاہور(پی پی آ ئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے فواد چوہدری سے متعلق بیان پر پی ٹی آئی رہنما کی اہلیہ کا بیان بھی سامنا آ یا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کو بھی ان کی 5 سالہ وزارت اعلیٰ سے پہلے 2002 میں گرفتار کر لیا جاتا تو آج پنجاب کا حال وہ نہ ہوتا جو ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پرویز الٰہی کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ فواد سے متعلق نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ اگر فواد چودھری کو ایک ماہ پہلے گرفتار کر لیا جاتا تو اسمبلی نہ ٹوٹتی۔بعد ازاں چودھری پرویز الٰہی نے فواد چودھری سے متعلق اپنے بیان پر معذرت بھی کر لی تھی، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فواد چودھری کے خاندان کے ساتھ اچھے روابط ہیں۔