اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق وفاقی وزیراعلیٰ امین گنڈا پور کیلئے احتساب کا شکنجہ تیار

پشاور(پی پی آ ئی) قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے والدین، بھائیوں اور بچوں کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔نیب کی جانب سے علی امین گنڈا پور اور قریبی رشتہ داروں کی جائیدادوں کی چھان بین کی جائے گی۔ اس سلسلے میں نیب نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو مراسلہ ارسال کرکے جائیدادوں کی تفصیلاب طلب کرلی ہیں۔ڈپٹی کمشنر کو علی امین کے والدین، بھائیوں اور بچوں کی جائیدادوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب سابق وزیر کے خلاف بھی نیب تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے۔ نیب نے ڈپٹی کمشنر سے علی امین کے اثاثوں کی تفصیل بھی طلب کی ہیں۔تحقیقات کیلئے ڈپٹی کمشنر نے اے ڈی سی کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے۔نیب کی جانب سے تحصیل کلاچی کے مختلف علاقوں، کمانڈ ایریا، ہتھالہ یارک، گومل زام اور سی پیک کی خریدی گئی جائیداد کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔