پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دہشت گردی بڑھتی جا رہی ہے، سیاسی جماعتوں کو سیاست کرنے سے فرصت نہیں: رضا ربانی

اسلام آ باد(پی پی آئی)پشاور میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے پر ایوان بالا کے اجلاس میں بحث کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ’پشاور میں جہاں دھماکہ ہوا وہاں ایک بڑا کمپلیکس تھا جہاں رہائش گاہیں، بیرکس اور دفاتر تھے، حیرت کی بات ہے کہ دہشت گرد نے حملے کے لئے مسجد اور نماز کے وقت کا انتخاب کیا۔رضا ربانی نے کہا کہ ’مجھے اپنی جماعت سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے بڑا گلا ہے جس کی مذمت کرتا ہوں۔ دہشت گردی بڑھتی جا رہی ہے، سیکورٹی فورسز اور سویلین کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے لیکن سیاسی جماعتوں کو سیاست کرنے سے فرصت نہیں اور یہاں یہ ہی بات ہو رہی ہے کہ کون سی اسمبلی رہے گی کون سی نہیں۔ الیکشن 90 دن میں ہوں گے یا نہیں۔سینیٹر رضا ربانی نے ٹی ٹی پی کی پاکستان میں بحالی کے فیصلے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ فرروی کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دہشت گردی کی پالیسی پر بحث کی جائے۔خیال رہے کہ پشاور کی پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے مبینہ خود کش دھماکے میں شہدا کی تعداد 93 جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔