سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اس سال شدید گرمی پڑیگی، فروری میں ہی موسم تبدیل ہوجائیگا:محکمہ موسمیات

اسلام آ باد(پی پی آئی)محکمہ موسمیات نے رواں برس درجہ حرارت میں معمول سے زیادہ اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق فروری کے وسط سے پنجاب سمیت لاہور میں گرمی کے اثرات رونما ہونا شروع ہو جائیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر رواں سال وقت سے پہلے موسم گرما کا آغاز ہوگا، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں سال بارشوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشیں معمول سے کم ہونے پر درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔