خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پرویزالٰہی اور پی ٹی آئی میں ممکنہ اتحاد خطرے میں پڑ گیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) الیکشن کمیشن کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ (ق) کا سربراہ قرار دینے سے چوہدری پرویز الٰہی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے سے پہلے چوہدری پرویزالٰہی ق لیگ کے پی ٹی آئی میں انضمام کیلئے کوشاں تھے اور پرویزالٰہی پی ٹی آئی سے قومی اسمبلی کی دس اور صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں کے دعویدار تھے۔پارٹی سربراہی سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پرویز الٰہی کی مشکلات میں اضافہ ہوا گیا ہے۔ پرویز الٰہی تحریک انصاف میں پارٹی ضم کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہے۔پرویز الٰہی اور تحریک انصاف کے درمیان ممکنہ اتحاد بھی خطرے میں پڑ گیا ہے اور تحریک انصاف نے پرویز الٰہی کو ٹکٹوں کے معاملے پر ازسر نوغور شروع کر دیا۔