مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیشگی اجازت کے بغیر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی ممانعت

مساجد، مزاروں اور خانقاہوں میں وعظ کی صدیوں پرانی روایات پر پابندی کا خدشہ
سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی وقف بورڈہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھارہیاہے۔وقف بورڈ نے لاؤڈ اسپیکروں کے استعمال سے متعلق تازہ ہدایات جاری کی ہیں۔ وقف بورڈ کی ان ہدایات کے بعد مقبوضہ علاقے کی مساجد، مزاروں اور خانقاہوں میں وعظ اور خطبوں کی صدیوں پرانی روایات پر پابندی عائد کئے جانے کا خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے۔ وقف بورڈ نے آزادی کے حق میں بحث و مباحثوں اور تقاریر کاذکر کئے بغیر نوٹس میں کہاہے کہ مساجد، مزاروں اور خانقاہوں میں لاؤڈ اسپیکروں “حساس مسائل کو اٹھانے اور تنازعات کو ہوا دینے کے لیے غیر مجاز طورپراستعمال کیا جا رہا ہے”۔بورڈ کے نوٹس کے بعد اب کوئی بھی شخص متعلقہ انتظامیہ کی پیشگی اجازت کے بغیر لاؤڈ اسپیکر کا استعمال نہیں کرسکے گا۔ تمام منتظمین کو اس حکم پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے اور خلاف ورزی پر فوری قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Next Post

مزدوروں کی کم از کم تنخواہ 35 ہزار روپے مقرر کی جائے، آصف زرداری

Tue Jan 31 , 2023
عوام کے مسائل حل کرنا اور ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، سابق صدر کراچی (پی پی آئی)سابق صدر آصف زرداری نے مزدوروں کی کم از کم تنخواہ 35 ہزار روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا۔پی پی آئی کے مطابق منگل کے روز انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی […]