پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تھانہ مکڑوال حملہ ناکام بنانے پر وزیراعظم کی پولیس افسران، جوانوں کو شاباش

اسلام آ باد/میانوالی(پی پی آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے تھانہ مکڑوال میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی اور غیرمعمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والے افسران، جوانوں کو انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کو مار بھگانے والے پنجاب پولیس کے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پولیس دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے میں ہمارا قابل فخر ہراول دستہ ہے۔نہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم اور ادارے متحد اور ایک آواز ہیں، انسداد دہشت گردی کے خاتمے میں پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا کردار اور جذبہ پہ پوری قوم کو فخر ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور سی ٹی ڈی کو مزید مظبوط اور جدید ہتھیاروں سے لیس کریں گے، پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنی بہادر فورسز کے ساتھ ہے۔