اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اختلاف رائے کوتحمل سے برداشت کرنے کی بجائے طاقت سے آوازدبانا ظلم ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنی ٹو ئٹ میں پی ٹی آ ئی رہنما فرخ حبیب نے شیخ رشیدکی گرفتار پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ
شیخ رشید کی گرفتاری،صحافی عمران ریاض کی گرفتاری اورشاندانہ گلزار پر مقدمہ یہ سب امپورٹڈ حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا تسلسل ہے جو پچھلے10ماہ سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے کوتحمل سے برداشت کرنے کی بجائے طاقت سے آوازدبانا ظلم ہے،پوری قوم انصاف کیلئے عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے۔
