اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں: راشد شفیق کا دعویٰ

راولپنڈی(پی پی آئی) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے دعویٰ کیا کہ شیخ رشید اس وقت اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ راشد شفیق کا کہنا تھا کہ شیخ رشید آبپارہ تھانے میں ہیں نہ کسی تھانہ سیکرٹریٹ میں، کل ہماری تھانہ سیکرٹریٹ میں شیخ رشید سے ملاقات کرائی گئی، ملاقات کرا کے ان کو گاڑیوں میں کہیں منتقل کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے بتایا ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر لے جایا جاتا ہے، اس وقت کراچی پولیس بھی اسلام آباد موجود ہے، شیخ رشید نے پیغام دیا ہے کہ انہیں قتل کرانے کے لیے کراچی بھیجا جا رہا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شیخ رشید نے کہا مجھے کچھ ہوا تو ایف آئی آر شہباز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو اور رانا ثنااللہ کے خلاف کاٹی جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنی قانونی ٹیم کو بتایا کہ 5 لوگ انہیں مروانا چاہتے ہیں۔