سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

2021 میں پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کے 14 ہزار 189 کیسز رجسٹر

کراچی (پی پی آئی)قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این سی ایچ آر) کے مشاورتی سیمینار کے شرکا نے نشاندہی کی کہ صرف 2021 میں پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کے 14 ہزار 189 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق سیمینار کی سربراہی این سی ایچ آر کی چیئرپرسن رابعہ جویری آغا نے کی، اجلاس میں سول سوسائٹی کی تنظیموں، اقوام متحدہ اور عالمی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔بتایا گیا کہ 40 فیصد خواتین کو اپنی زندگی میں جسمانی یا جذباتی تشدد کا سامنا کرنا پڑا، طلاق یافتہ، بیوہ اور علیحدہ ہونے والی خواتین کو شادی شدہ خواتین کے مقابلے زیادہ تشدد کا سامنا کرنا پڑا جب کہ گھریلو تشدد صرف ازدواجی تعلقات تک محدود نہیں تھا۔