سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک فضائیہ کا دوسرا طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ روانہ

لاہور(پی پی آ ئی)پاک فضائیہ کا دوسرا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ کے لیے روانہ ہوگیا۔حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاک فضائیہ کا دوسرا سی 130 طیارہ پی اے ایف بیس لاہور سے خیمے، کمبل اور دیگر اشیائے ضروریہ لے کر ترکیہ کے لیے روانہ ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق سی 130 ہر کولیس طیارہ پاکستان کے عوام کی طرف سے زلزلے سے متاثرہ ترک بھائیوں کے لئے 18634 پاؤنڈز امدادی سامان لے کر جارہا ہے۔پاک فضائیہ پھنسے ہوئے پاکستانی طلباکو وزارت خارجہ اور ترکیہ میں پاکستانی سفارتخانے کے تعاون سے وطن واپس لانے کی بھی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔دوسری جانب شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے، این ڈی ایم اے کی جانب سے خصوصی امدادی کھیپ روانہ کردی گئی۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سامان میں خیمے اور کمبل شامل ہیں، سامان خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے دمشق بھیجا گیا۔ زلزلے سے متاثرہ افراد کیلئے مزید امدادی سامان جلد بھیجا جائے گا۔پاکستان نے مشکل کی اس گھڑی میں شام کو تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ترجمان نے کہا کہ امدادی سامان شام میں تعینات پاکستانی سفیر وصول کریں گے، مزید امدادی سامان براستہ روڈ شام اور ترکیہ کے لئے جلد روانہ کیا جائے گا۔