مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ماڈل حسنین لہری خطرناک حادثے کا شکار

کراچی (پی پی آئی)سپر ماڈل حسنین لہری خطرناک حادثے کا شکار ہوکر شدید زخمی ہوگئے اور حادثہ پیش آنے کے بعد زندگی بچ جانے پر انہوں نے خدا کا شکر بھی ادا کیا۔پی پی آئی کے مطابق ماڈل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان کے ساتھ خطرناک حادثہ یورپی ملک اٹلی کے ایک سیاحتی مقام پر پیش آیا۔انہوں نے اسٹوری میں زندگی بچ جانے پر خدا کا شکر ادا کیا اور بتایا کہ انہیں یہ یقین ہی نہیں آرہا کہ وہ کس طرح بچ گئے۔حسنین لہری نے بتایا کہ ان کے ساتھ خطرناک حادثہ اٹلی کے معروف سیاحتی مقامی امالفی کوسٹ میں پیش آیا اور خدا کے شکر گزار ہیں کہ انہیں نئی زندگی ملی۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے اسٹوری میں اپنی گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا خیال تھا کہ حادثے میں ان کی زندگی چلی جائے گی، تاہم وہ معجزاتی طور پر بچ جانے کے بعد خدا کے شکر گزار ہیں۔