شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا:محکمہ موسمیات

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہیگا جبکہ کوئٹہ کے ساحلی علاقے شدید تیز ہواؤں کی زد میں ہیں۔کالام میں 28، مالم جبہ 20، چترال 11،اسکردو 08، اور استور میں پانچ انچ برف پڑی ہے جبکہ دیر میں 05، دروش اور گوپس میں 03 انچ بر فباری ریکارڈ کی گئی، کم سیکم درجہ حرارت لہہ منفی 07، پاراچنار منفی 04، استور، اسکردو، بگروٹ منفی 03، ہنزہ اور مالم جبہ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بلوچستان میں زیارت میں کم ازکم درجہ حرارت منفی2،کوئٹہ میں منفی ایک، قلات میں 5، نوکنڈی 10،سبی میں 13، یونی میں 14، گوادرمیں 15،تربت میں 16 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔