پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت کے کشمیر دشمن پالیسیوں کیخلاف کل جماعتی حریت کانفرنس کی بدھ کو ہڑتال کی اپیل

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام سے بھارتی کشمیر دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے لئے 15فروری 2023یعنی بدھ کو مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ جموں وکشمیر ہمارا ہے اوراس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک منصوبہ بند سازش کے تحت کشمیری عوام سے انکی جائیدادیں اور زمینیں چھین کر انکی شناخت مٹانے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے تمام بنیادی حقوق چھین کر انہیں بدترین سیاسی غلامی کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کو اپنی آئندہ نسل کے مستقبل اور ان کی پہچان کو بچانے کیلئے یکجہتی کے ساتھ آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔حریت ترجمان نے کہاکہ جموں وکشمیر کی سر زمین یہاں کے عوام کی ملکیت ہے اور اس کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔انہوں نے کہاکہ انسداد تجاوزات کے نام پر شروع کی گئی نام نہاد مہم کے دوران جموں وکشمیر کے عوام کی اراضی چھین کراورغیر کشمیریوں کو آباد کرکے کشمیریوں کی شناخت چھینی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ5اگست 2019کو بی جے پی حکومت نے دفعہ 370اور 35-Aکو منسوخ کرکے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی۔قابض بھارتی انتظامیہ نے علاقے میں اوقاف اور کمرشل اراضی پر قبضے کی مہم بڑے پیمانے پر شروع کر رکھی ہے۔ ان تمام اقداما ت کے ذریعے کشمیرمیں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جارہا ہے۔