شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہبازگل نے بریت مسترد کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل واپس لے لی

اسلام آ باد(پی پی آئی) اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے بریت مسترد کرنے کے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر اپیل واپس لے لی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بریت مسترد کرنے کے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف شہباز گل کی درخواست پر سماعت کی۔شہباز گل کی جانب سے وکیل تیمور خان عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل واپس لیے کی استدعا کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کے وکیل کی کیس واپسی کی استدعا پر کیس نمٹا دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز شہباز گل نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں بریت کی درخواست مسترد کر کے فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔