شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کا صدرِ پاکستان سے سابق آرمی چیف کیخلاف فوری تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے صدر عارف علوی سے ملک کی بری فوج کے سابق سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ عمران خان نے صدر ڈا کٹر عارف علوی اورپاکستان کی افواج کے سپریم کمانڈر کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے بطور آرمی چیف حلف کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا کہا گیا ہے۔عمران خان کی جانب سے تحریر کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ ’سابق آرمی چیف نے صحافی و کالم نگار جاوید چوہدری سے ملاقات میں اعتراف کیا ہے کہ وہ سمجھتے تھے کہ اگر عمران خان اقتدار میں رہے تو ملک کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ لہذا یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ انھیں یہ اختیار کس نے دیا کہ بطور آرمی چیف وہ یہ فیصلہ کریں کہایک منتخب وزیر اعظم مبینہ طور پر ملک کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے؟۔انہوں نے اس اقدام کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 244 کی خلاف ورزی کی ہے اور ان کے خلاف تحقیقات ہونی چاہییں۔عمران خان نے اپنے خط میں یہ بھی لکھا کہ ’ان کے اس دعوے کہ انھوں نے شوکت ترین کے نیب کے کیسز ختم کروائے کی حقیقت سے ہٹ کر بغیر جنرل باجوہ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ نیب ان کے زیر اثر تھا اور یہ بھی ان کے حلف کی خلاف ورزی ہے۔