کراچی شیرپاؤ کالونی ، بلال کالونی اور نیو کراچی لیاری ندی میں پولیس کے ڈاکوؤں سے مقابلے ، 3 گرفتار

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا رات گئے دورہ ، شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ

محرم الحرام ایثار، قربانی، صبر اور حق و صداقت کا مہینہ ہے : مسلم لیگ فنکشنل سندھ

ٹھٹھہ پولیس کا عاشورہ محرم کیلئے کانٹیجینسی پلان مرتب ، 1,279 پولیس اہلکار تعینات

کراچی کیماڑی کے سمندر سے ایدھی بحری رضاکاروں نے نوجوان کی لاش نکال لی

ستمبر 2007 کو سول اسپتال کراچی سے ایدھی ہوم میں داخل ہونے والی خاتون ورثا کے سپرد

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کے الیکٹرک نے بجلی مہنگی اور سستی کرنے کی درخواستیں دائر کر دیں

کراچی میں بجلی 4 روپے 67 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
کراچی(پی پی آ ئی) کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی مہنگی اور سستی کرنے کی 2 الگ الگ درخواستیں جمع کرا دیں۔کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں ایک درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ جبکہ دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق جمع کرائی ہے۔نیپرا میں جمع کرائی گئی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست میں بجلی جنوری کے لیے 2 روپے 69 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی استدعا کی گئی ہے، قیمت میں اضافے کی صورت میں کراچی کے بجلی صارفین پر 2 ارب 77 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔کے الیکٹرک نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق درخواست میں اکتوبر سے دسمبر کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 36 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی استدعا کی ہے۔اس طرح مارچ میں مجموعی طور پر کراچی والوں کے لئے بجلی 4 روپے 67 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور کمی کا اثر لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے الیکٹرک کی درخواستوں پر سماعت 28 فروری کو کرے گی۔