خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ریکارڈ

جنوری 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 24 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا
اسلام آ باد(پی پی آئی) پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جنوری 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 24 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا، جنوری 2022میں یہ خسارہ 2 ارب 46 کروڑ ڈالر تھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر کے مقابلے جنوری میں جاری کھاتوں کے خسارے میں 17 فیصد کمی ہوئی جبکہ جولائی سے جنوری کے دوران جاری کھاتوں کے خسارے میں 67 فیصد کمی ہوئی۔ جولائی سے جنوری کے دوران جاری کھاتوں کا خسارہ 3 ارب 79 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال انہیں 7 ماہ میں جاری کھاتوں کا خسارہ 11 ارب 55 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔7 ماہ کے دوران درآمدات میں 8 ارب 80 کروڑ ڈالر کمی ہوئی، جولائی سے جنوری کے دوران برآمدات میں 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کمی ہوئی، 7 ماہ میں ترسیلات زر میں ایک ارب 98 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔