شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت جان لے الیکشن کروا کر ہی جان چھوٹنی ہے: پرویز الٰہی

لاہور (پی پی آئی) رہنما پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پر ویز الٰہی نے کہا ہے جیل بھرو تحریک آئین کے تحفظ اور انتخابات کے لیے ہے، حکومت جان لے الیکشن کرواکر ہی جان چھوٹنی ہے۔اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن رضاکارانہ گرفتاریاں پیش کرکے حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، عمران خان کی کال پر عوام اور پارٹی کارکن جیلوں میں جانے کیلئے تیار ہیں، آئین سے کھیلنے والے حکمران اپنے لیے خود آرٹیکل 6 کی راہ ہموار کررہے ہیں، عوام عمران خان کے ساتھ ہیں یہی خوف پی ڈی ایم کو الیکشن سے روکے ہوئے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئین کے تحفظ کی جدوجہد میں قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔